وزیراعظم شہباز شریف اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورانکی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی،شہبازشریف نے عالمی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پرحمایت پرسعودی ولی عہد کاشکریہ اداکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا،وزیراعظم نے ترقی کیلئے سعودی ولی عہد کی دوراندیش قیادت کو سراہا اور کہا سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اورتجارت، سرمایہ کاری میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پرتشویش کا اظہار کیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے پناہ تباہی ہوئی۔
بعدازاں ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وفد کےہمراہ ملاقات ہوئی ،محمد بن سلمان کا شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتےہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،ملاقات میں سعودی ولی عہد سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
تجارت،سرمایہ کاری،ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی،وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔