اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے سے 2 ہزار 999روہے 47 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے اکتوبر کیلیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی۔