پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا جس کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گذشتہ سال کےمقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا،اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔
پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا،بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا،کمرشل صارفین کو 13روپے 46پیسے سے 22روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔