پشاور.خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی تین روزہ ثقافتی شو کا صوبائی دارالحکومت پشاور کے شیر خان اسٹڈیم میں باضابطہ آغاز ہوگیا جو 8 نومبر سے 10 نومبر تک منعقد رہے گا۔ہارس اینڈ کیٹل شو کے نام سے تین روزہ اس اہم اور اپنی نوعیت کی پہلی ایونٹ کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا جسکا اہتمام محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کیا ہے۔اس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان،صوبائی وزیرمینا خان آفریدی، کمشنر پشاورریاض خان محسود،، سیکرٹری سپورٹس مطیع اﷲ خان، ڈی جی سپورٹس عبدالناصرکے علاو ¿ہ،دیگر کا بینہ ممبران،اراکین اسمبلی،اعلی سرکاری حکام،مختلف ثقافتی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی حضرات،شائقین اور عوام نے شرکت کی اور رنگا رنگ تقریب میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز فری فال جمپ اور ائیر گلائڈنگ شو سے کیا گیا جن میں شائقین نے بڑی دلچسپی ظاہر کی جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نےکیٹل اور ہارس کے پریڈ سے سلامی لی۔تقریب میں موسیقی اور روایتی ڈانس پیش کرنے کیساتھ ساتھ ڈاگ اوراونٹ ریس وڈانس کا بھی بہترین مظاہرہ پیش کیا گیا۔اسی طرح کبوتر ریس، آرٹ نمائش، فیملی فیسٹیول، مشاعرہ اور ونٹیج کار شو کا انعقاد بھی کیا گیا۔ان تین روزہ روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹ دانس، ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے جائیں گے جو 10 نومبر تک جاری رہیں گے۔شو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کا کہنا تھا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی نوعیت کا اس صوبے میں پہلا اہم ایونٹ ہے جو موجودہ صوبائی حکومت نے منعقد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں اور میلوں کو زندہ کیا جائے کیونکہ یہ ہماری تاریخی شناخت ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی سرپرستی میں ہم صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں اقدامات اٹھا رہے ہیں جسکا مقصد یہاں پر ایک پر امن اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کوششیں کرنی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کے تمام جڑے پہلوو ¿ں پر کام کررہے ہیں اور کھیل کے شعبے کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہماری حکومت کے نمایاں ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے کھیل کے شعبے کو ترجیح دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بطور صوبائی وزیر ان کی رہنمائی میں اس اہم شعبے کے فروغ کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ منفرد ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے اور ہم اپنے پرانے ثقافتی تہواروں اور میلوں کی شناخت کو اپنی نئی نسل اور مستقبل کیلئے محفوظ چھوڑنا چاہتے ہیں جس کیلئے اس طرح کے تہواروں کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔