مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو دوام دینے کیلئے چچا بھتیجی نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ شاہراہوں کی بندش سے مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں۔