پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا ٹریفک حادثےمیں زخمی بھائی چل بسا۔
متوفی ابراہیم بلوچ دوروزقبل بوٹ بیسن کےقریب ٹریفک حادثےمیں شدیدزخمی ہواتھا،ابراہیم بلوچ نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے متوفی کی گاڑی سڑک پرخراب حالت میں کھڑےٹرالرسےٹکرائی تھی،متوفی دوروزسےاسپتال میں زیرعلاج تھا۔
ایم این اے ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ میرابھائی چھ بھائیوں میں سب سےچھوٹاتھا،ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونےوالابھائی سائٹ ایریاکارہائشی تھا۔