ابوظہبی(اعجاز علی صافی)فورچیون بارشل ٹیم بی پی ایل 2025کے فائنل میں پہنچ گئی،کوالیفائر 1میں چٹاگونگ کنگز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستانی باؤلر محمد علی نے 5وکٹیں حاصل کیں، مرد میدان قرار پائے، چٹاگونگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 149رنز بناسکی، شمیم حسین 79رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے، فورچیون کی جانب سے محمد علی نے 5،کائل میئرز نے 2وکٹیں حاصل کئے۔فورچیون بارشل نے ہدف 18ویں اوور میں پورا کرلیا، توحید ہیرودی نے 82اور ڈیوڈ ملان نے 34رنز کی باریاں کھیلیں۔
