اسلام آباد۔ نیشنل اولمپک سٹوڈنس گیمز میں انڈر 15 سنگل میں ریان خان نے گولڈ ، حسیب خان نے سلور میڈل حاصل کیا، انڈر 19 سنگل میں حمداللہ خلیل نے گولڈ ، محمد زید نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انڈر 19 ڈبل میں نجب الثاقب اور محمد زید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ ریان خان ، حسیب خان ، حمداللہ نجب الثاقب پشاور بورڈ سے کھیل رہے تھے، جبکہ زید ہدف کالج سے کھیل رہے تھے ۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر فتح پور میں آل پاکستان سمیش سکواڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں قاری عدنان اور افنان خان کی جوڑی نے فائنل مقابلے جیت لئے۔ لاہو ر میں بیڈمنٹن مقابلوں میں قاری عمراور قاری حسیب ، نے فائنل جیت لیا

اس تمام ایونٹ کی خوشی میں ہم فخرجہاں سپورٹس منسٹر خیبر پختون خواہ، عبداناصر خان ڈی جی سپورٹس ، ظفر علی خان ، صدر کے پی بیڈمنٹن ایوسی ایشن امجد خان جنرل سیکرٹری کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کاشف فرحان ریجنل سپورٹس پشاور، میاں صداقت شاہ صدر پشاور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ، ندیم خان، حیات اللہ ، ملک فراز ، کوچز ڈاریکٹریٹ اف سپورٹس کی بدولت کامیابی ملی۔