ابوظہبی( اعجاز علی صافی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم دربار راجشاہی کے کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جہاں ٹیم انتظامیہ کی طرف سے معاوضے کی ادائیگی میں رکاؤٹ سمیت دیگر انتظامی امور شامل ہیں وہاں ٹیم کو سٹیڈیم اور ہوٹل لیجانے والے بس کے ڈرائیور کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت ٹیم میں شامل ارکان کے سامان کو قبضے میں لے لیا تھا، ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک بقایاجات کی ادائیگی نہیں ہوئی،مجبوراً ٹیم کے کھلاڑیوں کا سامان ضبط کئے رکھا ہے۔
