اعجاز علی صافی
کینگروز بلے باز ٹریوس ہیڈ نے سالانہ آسٹریلوی کرکٹ ایوارڈ میلہ لوٹ لیا، بلے باز کو بہترین کارکردگی پر کرکٹ آسٹریلیا کے سب سے اعلیٰ ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا، ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی گزشتہ سال کے ایک روزہ میچز (ون ڈے)کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔آسٹریلین خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انابیل سدرلینڈ ”بلینڈا کلارک ایوارڈ“جیتنے میں کامیاب رہیں۔کینگروز مینز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جوش ہیزل ووڈکوٹیسٹ میچز میں نمایاں کارکردگی پر بیسٹ پلیئر آف دی ائیر، لیگ سپنر ایڈم زمپا کو ٹی 20کا بہترین کھلاڑی،گلین میکسیول اور کوپر کونلی کو بہترین کارکردگی پر بی بی ایل 2025کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔خواتین کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشلی گارنر(ون ڈے میچز)، بیٹ مونی (ٹی 20)، ایلس پیری اور جیس جونسن(بی بی ایل ویمنز)کھلاڑی قرار پائیں۔ بھارت کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سیم کونٹاس کو ”بریڈمین“ینگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیاگیا۔