اعجاز علی صافی
سابق کینگروز کپتان مائیکل کلارک کو کرکٹ آسٹریلیا نے ہال آف فیم میں شامل کرلیا، آسٹریلوی کپتان کو بہترین کارکردگی اور ٹیم کو عالمی کپ جیتنے پر ہال آف فیم میں شامل کیاگیا، گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی،

تقریب میں آسٹریلیا کے مردوں اور خواتین کھلاڑی شریک ہوئے، ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے دیگر کھلاڑیوں میں کرسٹینا میتھیوز اور مائیکل بیون شامل ہیں جنہیں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں اعزاز سے نواز گیا۔