مقبول اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں۔
دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
دونوں کی پہلی ڈھولکی کا اہتمام اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر کی جانب سے کیا گیا، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں اور تقریب کا اہتمام کرنے پر مومل شیخ اور ان کے شوہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے ساتھ ’میرے یار کی شادی ہے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔