اعجاز علی صافی
کینگروز آل راؤنڈر مارکوس سٹونس نے اچانک بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،آل راؤنڈر کا یہ اعلان پاکستان میں شیڈول چیمپئن ٹرافی کے عین موقع پر آیا جب وہ 15رکنی آسٹریلوی سکواڈ میں شامل ہیں،ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سٹونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے ون ڈے میچز میں نمائندگی اعزاز کی بات ہے لیکن اب میرا پورا فوکس صرف ٹی 20کرکٹ پر مرکوز ہے جہاں میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے محنت کرونگا۔آل راؤنڈرنے کینگروز کی جانب سے 71ایک روزہ میچز میں 26.69کی اوسط سے1495رنز بنائے جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف 2017میں یادگار146رنز بھی شامل ہے، آل راؤنڈر نے 48وکٹیں بھی اپنے نام کئے