اعجاز علی صافی
پاکستا ن میں ہونیوالے چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے ہمسایہ ملک بھارت کا کوئی بھی میچ آفیشلز پاکستان نہیں آئیگا، تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں کوئی بھی ہندوستانی امپائر یا ریفری شامل نہیں ہیں،بھارتی میچ آفیشلز جاویگل سرناتھ اور نتھن مینن جوکہ آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر پینل کے ارکان ہیں، دونوں نے پاکستان میں خدمات دینے سے معذرت کرلی ہے،دونوں نے ذاتی طور پر خدمات دینے سے معذرت کی ہے لیکن بادالنظر میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے دباؤ نظر آرہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کے میچز نیوٹرل وینیوز پر ہونے کے بعد بھی کوئی بھارتی آفیشلز خدمات نہیں دیگا۔آئی سی سی امپائر ز اینڈ ریفریزکے سینئر منیجر سیان ایسے نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ایونٹ کیلئے بہترین آفیشلز منتخب کریں،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منتخب میچ آفیشلز بہترین امپائرز پر مشتمل ہیں اور وہ اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام دینگے۔