رواں سال کا ساتواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں رپورٹ ہوگیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ کیس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم جاری ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 21 سے 27 اپریل تک جاری قومی پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلوانا نہایت ضروری ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں۔