خیبرپختونخوا میں رواں سال کے تیسرے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی، ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔
ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں 15 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے کیس کے ساتھ رواں سال صوبے میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی ویب سائٹ پر درج تفصیل کے مطابق رواں سال اب تک 8 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، خیبرپختونخو میں تورغر ، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور بنو ں پولیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 2024 میں ملک بھر سے پولیو کے 74 کیس سامنے آئے تھے۔
خیال رہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، 21 اپریل سے شروع ہونے والی مہم 27 اپریل تک جارہے گی جس کے دوران 65 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔