پشاور۔ایم اسماعیل یوسفزئی نے ایم فل کی ڈگری اسلامیہ پشاور نے حاصل کر لی ،انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، جس کا موضوع تھا گدون امازائی انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش سماجی معاشی چیلنجز اس موقع پر سپروائزر ڈاکٹر یونس خان اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز اسلامیہ کالج پشاور،) ڈاکٹر نور الامین ( ایسوسیٹ پروفیسر، چئیرمن ڈپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز اسلامیہ کالج پشاور)، بیرونی ممتحن جن میں پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان ( سابقہ چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز شہید بینظیر بھٹو وویمین یونیورسٹی پشاور) ڈاکٹر نوشاد ( سابقہ وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور اس کے علاہ دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔ یہ تحقیق گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سماجی اور معاشی طور درپیش مسائل کا ایک جامع تجزیہ پیش کرتی ہے۔ ان مسائل سے جو تبدیلیاں رونما ہوئیں،جن میں ابتدا سے لے کر اب تک جتنے بھی سماجی اور معاشی مسائل تھے۔ اس تحقیقی مقالے میں ان مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اسماعیل یوسفزئی نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میرے والدین کی دعاں اور اساتذہ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ میں اپنے والدین، اساتذہ اور دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
