وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، پاکستان نےاپنےحق دفاع کاحق استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی،بھارت نے پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،ہم نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہگام پاکستانی سرحد سے 200کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہے، پہگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، ہم نے پہگام واقعے کےلیےشفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے پہگام واقعےکے10منٹ کےاندرایف آئی آردرج کرکے اسےمشکوک بنادیا۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی براہ راست رابطے کا علم نہیں ہے، دوست ممالک کے سفارتی چینلز کو انگیج کیا ہے، ہم پر حملے کیے گئے جس کا جواب دیا، ہرممکن صبروتحمل کامظاہرہ کیا لیکن بھارتی حملے نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، ہم اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکس اورضروری اقدامات کررہے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پر حملے کیے گئے جس کا ہم نے جواب دیا ہے، پاکستان نے ہر ممکن ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم سفارتی سطح پر مختلف ممالک سے رابطے کرتے رہے۔