مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2 منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی۔
جاں بحق افراد میں فواد ولد امجد، زوجہ فواد، ریان ولد فواد، عائزہ دختر فواد ، شاہ فہد ولد امجد، طوبیٰ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں عائشہ دختر فواد اور دعا دختر جواد شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل ککے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔