پشاور۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے عمران خان کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہوگا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کاحق ہے، آپ تجاویز دیں،ہم تیار بیٹھے ہیں،یہاں الیکٹ لوگ بھی ہونگے،فارم 47والے بھی شامل ہیں، اللہ پاک ایسے لوگوں کو بھی غرق کریں،جو جعلی طریقے سے ہیں ۔اپنے خطاب میں وزیراعلی نے واضح کیا کہ ہم پاٹا اور فاٹا میں ٹیکس نہیں مانیں گے ،بجٹ کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کا ہوگا وہی ہمارا بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دو بار پیغام دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات کرائی جائے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی ،افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ گورنر نے اسمبلی اجلاس نہیں بلایا،ہم نے اپنا آئنی حق استعمال کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعلی کی حیثیت سے اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ آپ تجاویز دیں ہم ویلکم کرتے ،ہمارے خلاف سازش ہے 9 مئی سے شروع ہوئی اور ابھی تک چل رہی ہے ، وفاقی حکومت نے جو بھٹ دیا ہے وہ ایک دھوکا ہے ،ہم فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس کو نہیںمانیں گے اور اس ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر اس وقت جیل میں ہے، ان کے ساتھ مشاورت اور تجاویز ضروری ہیں لیکن ہمیں اس حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ،مشیر خزانہ اور مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے ورنہ تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔