گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سیاحوں کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا، اور دونوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں کو بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعریفی شیلڈ پیش کی، نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے اور سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دریائے سوات میں طغیانی اور سیلابی ریلے میں بہہ کر کئی سیاح ڈوب گئے تھے، جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تاہم ایک بچہ تاحال لا پتا ہے۔