نومنتخب چیف پیڑن نے آرمی سٹیڈیم پشاورکوبلائنڈ کرکٹ کے لیے مخصوص کرنے کے بھی احکامات صدرکیے ہیں حبیب اللہ خٹک
پشاور(سپورٹس رپورٹر) کورکمانڈرپشاورلیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمودپشاورکرکٹ کلب آف دی بلائند کے چیف پیڑن مقررکردئیے گئے ہیں اس بات کااعلان جنرل سیکرٹری پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خٹک نے سری لنکا کے دررے لیے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیاانہوں نے مزید کہاکہ چند روزقبل ہمارے ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اوراپنے مسائل کے آگاء کیااورساتھ ان کوچیف پیڑن بننے کے درخواست کی جوانہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کرلی حبیب اللہ خٹک نے مزیدبتایاکہ کورکمانڈرنے آرمی سٹیڈیم پشاورکوبلائنڈ کرکٹ کے لیے مخصوص بھی کردیاہے اوراس کے لیے ایک کروڑروپے تعمیر وبہتری پرخرچ کرنے کے احکامات بھی صادر کئے جس کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کورکمانڈڑ پشاورنے حقیقی معنوں میں بلائنڈزرکرکٹرز کے دل جیت لیے ہیں۔