پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ دو روزہ پہلاشمع گرلز انٹر کالجز سپورٹس گالارنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا،ٹیبل ٹینس ،باسکٹ بال ٹورنامنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے جیت لئے جبکہ نیٹ بال کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی نے اپنے نام کئے،جبکہ رسہ کشی کاایونٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی اساتذہ نے مختلف کالجز کی کمبائنڈ ٹیچرزکی ٹیم نے برتری حاصل کی۔اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی پرنسپل مسزحمیرااحمد ،سٹی گرلز سٹی کالج کی پرنسپل شاہین عمر مہمانان خصوصی تھیں۔انکے ہمراہ سپورٹس گالاکی ارگنائزر نجمہ ناز قاضی بھی موجودتھیں، جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈزتقسیم کئے۔تقریب میں صوبائی نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحان اللہ ،روید خان ،باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے دین محمد سمیت مختلف کالجز کی اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں کھیلے جانیوالے دوروزہ انٹر کالجز سپورٹس گالاکے مختلف مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجزریاب کالونی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان،پشاور ماڈل گرلز کالج ،شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی اور میزبان کالج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبات بھر پور اندازمیں حصہ لیا،اس سلسلے میں نیٹ بال کے مقابلوں میں شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی طالبات نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی جبکہ تیسری گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار نے حاصل کی،ٹیبل ٹینس کے ایونٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،باسکٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار نے جیت لیا،جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے دوسری اور شہید نے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،اختتامی تقریب کے موقع پر اساتذہ کے مابین منعقدہ رسہ کشی کے دلچسپ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی اساتذہ نے چمپئن ٹرافی اپنے نام ،جبکہ سٹوڈنٹس کے مابین منعقدہ رسہ کشی کا ایونٹ میں سپورٹس گالامیں شریک طالبات کامیابی رہیں ،اس موقع پر لیڈی گرفتھ سکول ،شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی سمیت مختلف کالجوں کی طالبات نے بہترین اندازمیں بینڈزکا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی پرنسپل شاہین عمر نے کہاکہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے، صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے کیلئے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا،انہوںنے کہاکہ انسان کی زندگی میں سپورٹس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،سپورٹس سے انسانی زندگی میں ڈسپلن اور برداشت پیدا ہوتی ہے، اس لئے نوجوانوں کے ساتھ ہر عمر کے افراد کوبھی سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔شاہین عمر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیئے ، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کی اکثریت اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کسی نہ کسی کھیل میں حصہ لیتی ہے لیکن ہمارے ہاں یہ رواج نہیں ،کیونکہ بیماریوں سے دور رہنے کیلئے جسم کو حرکت میں رکھنا فائدہ ہوتا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ عام انسان اور خصوصاً خواتین کھیل کود میںضرور حصہ لے۔انہوںنے کہاکہ کسی نے بالکل سچ کہاہے کہ جس معاشرے میں گرائونڈز آباد ہوتے ہیں وہاں صحت مند سرگرمیاں پروان چڑھتی ہیں اور انسانی زندگی میں ڈسپلن پیدا ہوتا ہے۔انکاکہناتھاکہ سپورٹس انسان کو مضبوط بناتی ہے،خواتین کالجزمیں تعینات سپورٹس اساتذہ اور کوچز کیلئے ضروری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی تربیت کیساتھ ساتھ اس کی جسمانی فٹنس کا بھی خیال رکھیں۔