پشاور( دی خیبر ٹربیون) پاکستان سپرلیگ کرکٹ کی زبردست کامیابی کے بعد اب پاکستان مین پاکستان فٹبال سپرلیگ کے انعقاد کے بعد ملکی تاریخ میں سب سے بڑا فٹبال ایونٹ “پاکستان فٹبال سپر لیگ” کا میلہ جلد ملک بھر میں بیک وقت شروع کرنے کی کاوشیں شروع کردی گئی ہیں ایونٹ میں نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک کے سٹار فٹبالرز شرکت کریں گیاان خیالات کااظہار فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے میڈیاسنٹر میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیااس موقع پرڈسٹرکٹ پشاورفٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ بھی موجود تھے شاہدشنواری نے بتایاکہ۔ انگلش پریمیئر لیگ کی طرز پر پاکستان فٹبال سپر لیگ کرانے جا رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے اکتوبر میں منعقد ہونگے فٹبا ل سپر لیگ میں پانچ فرنچائزز ہونگی جن میں تین کیٹگری کے کھلاڑی شامل ہونگے پلاٹینم کیٹگری میں ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی شریک ہونگے۔ گولڈ کیٹگری میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی جبکہ سلورکییٹگری میں نئے اور ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہونگے اس لیگ کے بعد پاکستان میں فٹبال کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو جائے گایونٹ میں بین الاقوامی سٹار فٹبالرز بھی شریک ہونگے ان سے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوئے اوروہ تمام پاکستان فٹبال سپرلیگ کاحصہ بننے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہیے ہپں انہوں نے بتایاکہ۔ اتنا بڑا ایونٹ حکومتی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں،ہم اپنے طورپربھی سپانسرسپ حاصل کررہے ہیں تاہم حکومت پاکستان کے بغیر اتنا بڑاایونٹ کرانے آسان نہیں ہوگاحکومت سے تعاون کی امید ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں نمائشی میچ کروائیں جوکہ فاٹاکی ایک ایجنسی اوراسلام آباد کے مابین کرایاجارہاہے رمضان المبارک سے پہلے ملک کے تمام بڑے شیروں میں ایسے نمائشی میچز کروائے جائیں ۔ پاکستان فٹبال سپر لیگ کو کامیاب کرنے کے لئے سب اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے بتایاکہ پاکستان میں فٹبال کے بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان میں فٹبال کے سب سے زیادہ کلبز کراچی میں ہیں ۔ پاکستان میں 3500 میں سے 1800 کلب صرف کراچی میں رجسٹرڈ ہیں لیکن مواقع زیادہ نہیں ہیں