سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے عمران خان این آر او نہیں دے سکتے تو نہ دیں، روزانہ باتیں بھی نہ کیا کریں۔ این آر او حکومت نہیں دیا کرتی۔ اپوزیشن کو عمران خان کے کنٹینر سمیت کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں، اپنے عہدے کا خیال کریں۔ وزیر اعظم روزانہ بیان دیتے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا ایک بار کہنا کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندورنی مسائل کی بجائے اپنے ملک کے معاملات دیکھے۔ بھارت کشمیروں پر ظلم کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ زیرسمندر آئل اور گیس کے ذخائر کا ملنا خوش آئند ہے، قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ کنٹینر سمیت عمران خان کی کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کرنا آتی ہے۔ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق جن حلقوں پر اعتراضات لگائے گئے ان کو کھلوائیں