پاکستان سپورٹس بورڈ ملک کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے منصوبہ بندی تیار کر رہا ہے، اکبر دورانی
اسلام آباد (دی خیبر ٹربیون) وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر دورانی نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ ملک کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے منصوبہ بندی تیار کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم میں پاکستان فٹ بال سپر لیگ کے حوالے سے ایک نمائشی فٹ بال میچ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ بھی موجود تھے، پاکستان فٹ بال سپر لیگ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونگی۔ اکبر درانی نے کہاکہ شاہد شنواری ملک میں فٹ بال کی بحالی چاہتے ہیں اور اس سے ملک میں فٹ بال کے میدان آباد ہونگے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرح فٹ بال سپر لیگ کروائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ فٹ بال کا پلیٹ فارم سب کے لئے ہیں، فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال سپر لیگ پہلی بار رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔ جس میں برازیل، ہالینڈ، جرمنی، روس اور امریکہ کے علاوہ دوسرے ملک سے بھی کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میچز ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہونگے،وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے ہماری کافی حوصلہ افزائی کی ہے۔پلا ٹینم کیٹگریز میں دو دو بین الاقوامی کھلاڑی کھیلیں گے،گولڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا،سلور کیٹیگری میں ایمرجنگ پلئیرز کو رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ان کے تعاون کے بغیر اس ایونٹ کو کامیاب نہیں بنا سکتے، نمائشی میچ فاٹا اور واہ کینٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واہ کینٹ نے 2۔0 گول سے کامیابی حاصل کی، میچ میں ریفریز کے فرائض توقیر اسلم، دلاور حسین اور شمعون نے انجام دیئے۔