پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبر پختونخوا کیپٹل سٹی پولیس کے باہمی اشتراک سے پشاور پریس کلب کی ٹیم لائنز اور کیپٹل سٹی پولیس کے اعلی افسران کی ٹیم کے مابین پولیس لائن میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن جہانزیب خان برکی ،ایس پی کینٹ وسیم ریاض ،ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالسلام خالد، ایس پی حیات آباد نجم الحسن ، ایس پی فقیر آباد محمد شعیب ،ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ، ڈی ایس پی سٹی پیٹرولنگ عثمان خان، ایس ایچ او کوتوالی عماد، ایس ایچ او پہاڑی پورہ اعجاز، ایس ایچ او ناصرباغ نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ ہشتنگری اشفاق خان، ایس ایچ او حیات آباد کامران خان مروت اور پی آر او الیاس سدوزئی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ٹیم پریس کلب لائنز کی جانب سے کپتانی کے فرائض محمد کلیم قریشی جبکہ کیپیٹل سٹی پولیس میں کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز اور بابر آفریدی نے انجام دیے پریس کلب لائنز میںروزنامہ آج سے احسن اعوان ، شہزاد انجم، حاجی مقصود ،پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال، لیڈ پاکستان سے حق نواز سچ ٹی وی سے واجد شہزاد، عدنان شاہد، اویس محمود، روزنامہ اخبار سے کامران گل ،فرنٹیئر نیوز سے طاہر حسین روزنامہ صبح سے قادرخان اور اے پی پی سے شریار انجم جب کہ آج ٹی وی سے شہاب الدین ، بصیر قلندر شامل تھے پشاور پریس کلب کی ٹیم لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10اوورز میں 95رنز بنائے ، پی پی سی لائنز کی جانب سے رپورٹر احسن اعوان نے4 جبکہ حق نواز نے 2 کھلاڑی کو آٹ کیا ، اور طاہر خان 35اسکور کے ساتھ نمایاں رہے جواب میںکیپٹل سٹی پولیس نے 10اورز کے اختام پر 81اسکور کیا اور انکے 8کھلاڑی اوٹ ہوئے جس میں تمام افسران کی کارکردگی اچھی رہی میچ کے اختتام پر پی پی سی لائنز کے احسن اعوان اور پی پی سی لائنز کے طاہر خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہیں صراف ملک عبداللہ خان کی جانب سے کی جانب سے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا اور پولیس کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو میڈل اور دونوں ٹیموں کو ٹرافی بھی دی گئی ۔