پشاور(دی خیبر ٹربیون)تیسرا خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی 15اپریل سے پشاورمیں کھیلی جائے گی تین روزہ مقابلوں میں پاکستان کی چارنامی گرامی بلائنڈ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایڑی جوٹی کازورلگائیں گی۔پشاورکرکٹ کلب فار دی بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خٹک کے مطابق پشاورمیں گذشتہ دوسالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت منعقد ہونے والے خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی میں میزبان پشاورکے علاوہ بہاولپور،لاہوراوراسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہو نگیں جنہوںنے اپنی کنفرمیشن کرادی ہے ایونٹ کے تمام مقابلے جم خانہ کرکٹ گراونڈ پرکھیلے جائیں گے روزانہ دومیچ ہونگے گروپ کی ٹاپ ٹوٹیمیں 18اپریل کوفائنل میں ٹکرائیں گی انہوںنے بتایاکہ کورکمانڈر پشاورشاہین مظہرمحمود جوکہپشاورکرکٹ کلب فار دی بلائنڈ کے چیئرمین بھی ہیں فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہونگے تیسرا خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی کے لیے ہم نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں اورانشاء اللہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنا رہوگا۔انہوں نے بتایاکہپشاورکرکٹ کلب فار دی بلائنڈ کی جونیئرٹیم نے گذشتہ ہفتے اٹک میں منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں ثنا ء اللہ مروت کی قیاد ت میں حصہ لیاتھا اوربھرپورکامیابی اپنے نام کی تھی ثناء اللہ نے ایک سنچری اورتین نصف سنچریوں سے بیسٹ پلیئر جبکہ شفیع اللہ نے بیسٹ باولر کااعزاز حاصل کیاتھا