لاہور( غنی الرحمان+شاہد آفریدی)لاہورمیں منعقدہ پنجاب گیمزاختتام پذیر ہوگئی ،گیمزکے بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلے میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کرکے 9گولڈ اوردو سلور میڈلزلیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ڈی جی سپورٹس جنیدخان نے خیبر پختونخواکا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کوکیش انعامات سے نوازنے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخواکے کھلاڑیوںنے اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے لاہورمیں 8سال کے طویل وقفے کے بعد منعقدہ 72ویں پنجاب میں گیمزکے بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 9گولڈ اور دو سلور میڈلز کیساتھ سرفہر ست رہے۔گیمزمیں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 3ہزار سے زائد مر دوخواتین 30مختلف کھیلوں میں بھر پور اندازمیں شرکت کے اپنی ڈویژن کی بہترین نمائندگی کی،تاہم اسکے ساتھ ارگنائزنگ کمیٹی اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے گیمز کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے خیبر پختونخوا،سندھ،بلوچستان اور گلگت کی ٹیموں کوبھی کھیلنے کا موقع دیدیاگیا،تاہم خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے 11میں سے 10کھیلوں میں حصہ لیا،صوبوں کے مابین منعقدہ کراٹے کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے دو کھلاڑیوں مراد اور آصف نے سگولڈ میڈلزجیت لئے ،اسی طرح جمناسٹک میں عدنان خان نے دوگولڈجیتے،جبکہ بیڈمنٹن میں قاری عدنان،سکواش میں عمر خان ،اتھلیٹکس میں ہلال احمد،آرچری میں ظفر خان، ٹینس میں عباس خان اور وریسلنگ میں فرحت اللہ ایک ایک گولڈمیڈلز پانے میں کامیاب ہوگئے،اسکے ساتھ ہی ویٹ لفٹنگ کے نعمان اور باکسنگ کے کھلاڑی عبداللہ نے ایک ایک سلور میڈلز اپنے نام کیا۔جبکہ سائکلنگ کے کھلاڑی فاروق صوبائی دستے کیساتھ پنجاب گیمزمیں شرکت نہ کرسکے۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان نے کھلاڑیوں کوانکی س شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دیتے ہوئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازنے کااعلان کیاجبکہ کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کرنے والے صوبائی دستے کے آفیشلزکوبھی کیش انعامات دیئے جائینگے۔گولڈمیڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 30ہزار اور سلور میڈلز لینے والے کھلاڑیوں کو 20ہزار رو پے دینے کا اعلان کیا۔اس اعلان کے بعد کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور ڈی جی سپورٹس جنیدخان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جنیدخان کی بھر پور سرپرستی سے ان میں کھیلنے کاجذبہ پیداہوگیاہے۔