پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ انٹر کلب چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، پشاور زلمی نے پہلی ، یاسین تائیکوانڈو کلب نے دوسری جبکہ وقاص تائیکوانڈو اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘۔ دوروزہ چمیپئن شپ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کی تعاون قیو م سپورٹس کمپلیکس تائیکوانڈو ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سپورٹس عزیز اللہ خان نے بطور مہما ن خصوصی جیتنے والے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے ، چیمپئن شپ میں پشاور، نوشہرہ ،چارسدہ اور اکوڑہ خٹک کے سات کلبوں نے حصہ لیا ،چیمپئن شپ میں 54کلوگرام سے لیکر 82پلس کیٹگری کے کھلاڑی شامل تھے،چیمپئن شپ میں پشاور زلمی تائیکوانڈو اکیڈمی نے تین گولڈ اورچار سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ،دوسری پوزیشن حاصل کرنیو الے یاسین تائیکوانڈو کلب نے دو گولڈ تین سلور میڈل جیتے جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والے وقاص تائیکوانڈو اکیڈمی نے ایک گولڈ ‘تین سلور اور تین برانز حاصل کئے۔ اس موقع پر چیئرمین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا الیاس آفریدی نے اپنے پیغام میں جیتنے والے کلبوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ تائیکوانڈو کھیل کو فروغ دینے کیلئے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا کے مشکور ہیں ۔