بٹگرام(عبداللہ شاہ بغدادی )عوام میں شعور و آگاہی کے حوالے سے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کا ضلع بٹگرام میں افتتاح ہوا جسکے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرالطاف حسین اور ضلعی ناظم عطاالرحمن تھے۔ فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام پاکستان میں غذا ئیت کے بڑھتے ہوئے بحران بلخصوص نوجوان خواتین اور بچوں میں ناکافی غذایئت کی چیلنجوں کاتدارک کرنے کیلیے شروع کیاگیاہے۔ یہ پانچ سالہ پروگرام پاکستان میں موٹ میک ڈونلڈ اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی شراکت سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت سن ٢٠٢١ تک درج ذیل پیش رفت کو ممکن بنایا جائے گا۔۔ سرکاری اداروں کی استعدادی کاری کی جائے گی تاکہ وہ پاکستان میں غذایئت سے متعلق لازمی قوانین کا نفاذ کرسکیں۔پاکستان بھر میں ایک ہزار سے زائد گندم کی آٹے اور سوسے زائد خوردنی تیل کے کارخانوں میں عالمی اور ملکی معیارات کی پابندی کی جارہی ہے۔ آٹے اور تیل میں صحت بخش اجزاء کرنے کے لیے تیکنیکی معاونت دی جائے گی۔عام صارفین فورٹیفائیڈ غذائی اشیاء کی افادیت سے واقف ہیں اور انکے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہوئے یہ اشیاء طلب کررہے ہیں۔ پاکستانی خواتین اور بچوں کو مضبوط اور توانا بنانے کیلیے ایف ایف پی کاہدف ہے کہ ان میں فولاد کی کمی اور اس باعث خون میں کمی کی شرح کو ایک تہائی جبکہ وٹامن اے کی کمی کو ایک چوتھائی حد تک کم کیاجائے۔ اس موقع پر ایف ایف پی کے محمد اسماعیل،آئی آر ایس پی کے سیف اللہ،سجاد علی اور ڈاکٹر صفیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی ادرایں، سول سوسائٹی ، میڈیا ، کارخانہ دار اور ٹریڈ ایسوسیشنز مل کر اس پروگرام کو مزید کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ تاکہ ملک میں نوجوان خواتین اور بچوں کی نصف آبادی جوکہ غذایت کی کمی کا شکار ہیں اس پر مکمل جلد ازجلد قابو پاسکے ۔