پشاور( دی خیبر ٹربیون) ایشین جیم کے زیر اہتمام بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب جیم میں ہیڈ کوچ سعیدالرحمٰن کی زیر نگرانی منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اے این پی کے صوبائی رہنما ناظم شیخ آباد حاجی محمد منیر تھے جبکہ صحافی عمران اللہ گران ،جونئیر مسٹر خیبر پختونخوا بلال خان،جونئیر مسٹر پشاور شہریار شاہ،مسٹر و جونئیر مسٹر ایشین جیم ملک احسان و ابوبکر خان،غفران شاہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی محمد منیر نے کہا کہ ایشین جیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت پچھلے 16سال سے تسلسل کیساتھ سالانہ مقابلے اور نوجوانوں کی صلاحیت کو سامنے لانے کیلئے ہرماہ چھوٹے بڑے ایونٹ منعقد کرواتاہے پشاور کی تاریخ میں ایسے مقابلے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ آباد سے کوئی بھی کھلاڑی کھیلوں میں اگر نمایاں پوزیشن حاصل کریگا تو اسے خصوصی انعام سے نوازا جائے گا تقریب کے آخر میں جونئیر مسٹر خیبر پختونخوا بلال خان جونئیر مسٹر ایشین جیم ابوبکر خان اور عمران اللہ گران کو بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈز دی گئیں۔