آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور وار کورس کے شرکاء سے قومی سلامتی کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا متقاضی ہے اور پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کے لیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے اور قومی حمایت سے ملک کا دفاع اور سیکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔