زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا انعقاد ،ڈپپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، منسٹر آف پلاننگ مخدوم خسرو بختیار اور پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ شریک، چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی کا شرکا کا خیر مقدم
ذلمی فاونڈیشن کے تحت میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونیوالے فورم میں ریجنل کارپوریشن ، انڈسٹریل ڈیولمپنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا
فورم میں ڈپپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، منسٹر آف پلاننگ مخدوم خسرو بختیار شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے شرکت کی۔
زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے معزز مہمانوں اور شرکا کا خیرمقدم کیا۔ جاوید آفریدی نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ فورم میں پاکستان اور۔چین کی اعلی حکومتی شخصیات کی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مظبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے بعد پاکستان کی معیشت دیرپا استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے اور چین سے سرمایہ کار پاکستان میں انوسٹمنٹ کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیر پلاننگ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے ۔
بہترین باہمی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تجارت کے شعبے میں یکساں مواقع موجود ہیں۔ حکومت کے سطح پرائیوٹ سیکٹرز کو بھی اس ضمن میں آگے بڑھنا چاہییے۔ پاکستان میں۔چین کے سفیر یاو ژنگ نے کہا چین پاکستان کی دوستی کی قدر کرتا ہے ۔ دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے اور بردارانہ تعلقات ہیں اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور بہترین سرمایہ کاری کے یکساں مواقع موجود ہیں ۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثال ہے ۔
۔ فورم کا اہتمام زلمی فاؤنڈیشن ،چین کے پاکستان میں قائم سفارتخانے ، چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور ریسرچ اینڈ ڈیولمپبنٹ انٹرنیشنل کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا ۔