پشاور(دی خیبر ٹربیون) انٹر کلب تائیکوانڈو چمپئن شپ وقاص تائیکوانڈو اکیڈمی نے جیت لی، پشاور زلمی اکیڈمی نے دوسری اور عمر تائیکوانڈو اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پریو این ایچ سی آر کے نمائندہ آئن ہال مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ، یواین ایچ سی پشاور کے ہیڈ ڈینش شہ رستہ،پروگرام آفیسر گیبریل کیٹنڈا، پروگرام آفیسر یانگ ہون مون آف کوریا، اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید مہمند، ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، اکبر میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو ملک شیر قادر، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی، صوبائی تائیکوانڈو سیکرٹری وقار آفریدی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔انٹر نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر یو این ایچ سی آر، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں وقاص اکیڈمی نے چھ گولڈ، دو سلور میڈلز جیت کر 100 حاصل کئے، پشاور زلمی اکیڈمی نے دو گولڈ چار سلور اور چھ براؤنز میڈلز جیت کر 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن، عمر اکیڈمی نے چار سلور اور دو براؤنز میڈلز جیت کر 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور حیات آباد اکیڈمی نے دس پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ چارسدہ، ڈسٹرکٹ نوشہرہ اور پشاور کے رجسٹرڈ کلبز کے سو سے زائد کھلاڑی شریک ہوئے،چیمپئن شپ ورلڈ تائیکوانڈو رولز کے مطابق منعقد ہوئی جس میں تمام آٹھ ویٹ کیٹگری شامل تھے۔ چیمپئن شپ میں نعمان، مہران، عبدالرحمان، عامر،شریف،زیدان،حمزا نے گولڈ میڈلز،عزیر، نصیر اللہ، راؤف، محمد حسن، کبیر، ثمین، ماروان اور مزمل نے سلور میڈلزجبکہ مجیب، محمد، عتیق، احسان، ثناء اللہ،خالد، اکرام، عبدالرحمان، حسن، سعد، حبیب،شازیب نے براؤنز میڈلز اپنے نام کئے۔ اس موقع پر یو این ایچ سی آر کے نمائندے آئن ہال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہت اہم حیثیت رکھنے والا ملک ہے اور پاکستان یونائیٹڈ نیشن اور یو این ایچ سی آر میں ایک اہم حیثیت کی وجہ سے جانا پہنچانا جاتا ہے کیونکہ پاکستان کے امن مشن دنیا میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جس میں سب سے زیادہ مہاجرین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے انٹر نیشنل یوتھ ڈے پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسویس ایشن کے ساتھ مل کر گرلز اینڈ بوائز تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس کو اچھے طریقے سے آرگنائز کیاگیا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی یوین ایچ سی آر اس قسم کے اقدامات اٹھائے گا۔ آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔