ایبٹ آباد(دی خیبر ٹربیون)ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان نے کہا ہے کہ کہ قائد اعظم ٹرافی کے نئے نظام میں کھلاڑیوں کے درمیان اب سخت مقابلہ درپیش ہے،اور ہر ایک کو آگے بڑھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے،اور اب جو پرفارم کرے گا اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کر کٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوے کیا،جنید خان نے کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں،اور اپنی محنت کارکردگی اور صلاحیت کی بنا پر جلد ہی پھر سے ٹیم کا حصہ ہونگے،اور قائد اعظم ٹرافی میں پوری تندہی کے ساتھ اپنی پر فارمنس کے معیار کو بلند سے بلند کرنے انکا مقصد اولین ہے، انہیں اپنی محنت اور رب کائنات کی ذات پر بھروسہ ہے کہ انکی محنت کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گی،جبکہ انہوں نے خیبر پختون خواہ کی جانب سے ناردرن ریجن کے خلاف اپنی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط ٹیم کے خلاف انکی کارکردگی اچھی رہی، اور ایسے کھلاڑیوں کو انہوں نے آوٹ کیا جس کی ٹیم کو ضرورت تھی،انہوں نے ایبٹ آباد کے خوبصورت موسم کو کرکٹ کے کھیل کے لئے آئیڈیل قرار دیا اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ملک کے خوبصورت ترین گراونڈ میں سے ایک قرار دیا،اور کہا کہ یہاں بوریت کا احساس نہیں ہوتا اور وہ ایبٹ آباد ریجن کے پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان ٹیم کے دروازے پر دستک دینے میں کامیاب رہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میں تمام ٹیموں کو قومی ٹیم کے پانچ سے چھ کھلاڑیوں سمیت جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جس بنا ء پر کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگئی ہے جو کرکٹ کی بہتری کے لئے نیک شگون ہے