پشاور.ساوتھ ایشیاء کے خوبصورت ملک مالدیپ میں کھیلی گئی 21ویں ساوتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپین شپ میںپاکستانی ٹیم نے زبردست اورتاریخی فتح اپنے نام کرتے ہوئے ڈبل ایونٹ میں سونے جبکہ مکس ڈبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ملک وقوم کانام بیڈمنٹن کھیل میں بھی سربلند کردیا۔ڈبل فائنل میںپاکستانی ٹیم اپنے سے مضبوط اوربہترین بھارت کی ٹیم کوچاروں شانے چت کردیا۔پاکستانی ٹیم میں پشاورمیں قاری عدنان اورمہوش خان شامل تھی۔تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن میں پاکستانی ٹیم جس میں قاری عدنان اورراجہ محمد ذوالقرنین حیدرشامل تھے نے تاریخی کامیابی بھارت کوفائنل دوصفرسے شکست دیکرحاصل کی بھار ت کی ٹیم ہرلحاظ سے مضبوط اوران کے کھلاڑیوں سرحت دونا اورساہی چرن کویاں کی تربیت جدید اندز سے ہوئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے ان کوآوٹ کلاس کرکے پورے ساوتھ ایشین کوحیران کردیاتھا۔پشاورکے قاری عدنان نے نہ صرف ڈبل مقابلے میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیابلکہ مکس ڈبل مین پشاورہی کی مہوش کے ساتھ مل کرکانسی کاتمغہ بھی ملک وقوم کودلوایاہے۔واضع رہے کہمالدیپ میں منعقد ہونے والے اس چیمپئن شپ میں 8ممالک نے حصہ لیا تھا،
فائنل جیتنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کیا ، کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعدپاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کی جیت ہے اور انشا اللہ آئندہ میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم کے شانداراورتاریخی کامیابی پرکے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدرظفرخان سیکرٹری حاجی امجد،میاں صداقت شاہ ،کوچز ندیم اورحیات اللہ نے بے انتہا خوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے ٹیم کوکارکردگی کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے اوراس توقع کابھی اظہار کیاہے کہ آئند ہ ایشین اورورلڈ سطح کے مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی ایسی ہی عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرتے رہیںگے انہوں سے کے پی سپورٹس بورڈ کے تعاون پر ان کاشکریہ بھی اداکیا۔ خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسیدعاقل شاہ اورسیکرٹری ذوالفقاربٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کودلی مبارک باد پیش کی ہے،واضع رہے کہ پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کوصوبائی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے پی نے سپانسرکیاتھا۔