پشاور(اعجاز رشید)33 ویں نیشنل گیمز کے کانٹے دار مقابلے جاری پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی قائم پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آرمی 43 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان واپڈ25 گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمانپاکستان نیوی 11 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قائمروئنگ مقابلوں میں آرمی نے دس،واپڈا نے 8 جبکہ نیوی نے 3 گولڈ میڈل حاصل کیے800 میٹر ریس میں پاک آرمی، شارٹ پٹ میں واپڈا نے گولڈ میڈل حاصل کیاریسلنگ، لانگ جمپ اور پال واٹ میں آرمی کے کھلاڑی فتح یاب،پشاور میں جاری 33ویں قومی کھیلوں میں والی بال ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ علیحدہ مقابلے جاری ہیں قیوم سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ والی بال کے خواتین مقابلوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے سندھ کو 3-0سے یعنی 25.15،25-11،25-15کے سکور سے شکست دی
واپڈا کی ٹیم پنجاب کو آؤٹ کلاس کرنے میں کامیاب رہی واپڈا نے 25-7،25-7اور25-10کے سکور سے فتح سمیٹی پاکستان آرمی نے میزبان کے پی کے کو شکست سے دو چار کیا آرمی نے تینوں گیمز میں 25-8،25-8،25-8کے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی اسی طرح مردوں کے والی بال مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس نے ایک دلچسپ، سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے کے پی کے، کے خلاف فتح پائی شروع کی تین گیمز میں کے پی کے کی ٹیم 2-1سے لیڈ کر رہی تھی لیکن چوتھی اور پانچویں گیم میں بہتر سٹیمنا اور مہارت کی بدولت پی اے ایف کی ٹیم 15-25،19-25، 29-27،25-15 اور15-10سے سرخرو پائی جبکہ پاکستان نیوی نے سندھ کو25-8، 25-12،25-13کے سکور سے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی نیوی نے پنجاب کے خلاف کامیابی حاصل کی نیوی کی فتح کا سکور25-14،25-11،26-16رہا جبکہ آخری میچ میں پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو بآسانی 25-9، 25-8،25-7کے سکور سے کامیابی اپنے نام کی۔