پشاور(دی خیبر ٹربیون)نیپال میں ہونے والی سیف گیمز میں گولڈ اور برونز میڈلز جیتنے والے پشاور کے کھلاڑی مراد خان واپس پہنچ گئے سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے ان کا استقبال کیا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اور محکمہ کھیل کے دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،علاقے کے لوگ بھی کثیر تعداد میں ان کے استقبال کے لئے آئے تھے۔ سینئر وزیر نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور تین لاکھ روپے انعام کا دیا۔ محمد عاطف خان ان کے گھر بھی گئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مراد خان کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ نیشنل گیمز میں کامیاب کھلاڑی اب عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے لگے ہیں کافی عرصے بعد تمغے آنا شروع ہوگئے ہیں جو انتہائی خوش آئند امر ہے۔
حکومت نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا تھا کھلاڑیوں کو انعامی دی گئی ہے بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی مراعات دی جائیں گی میڈلز جیتنے والوں کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے خوشی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بھی واپس آگئی ہے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریشن کا کام جاری ہے جس پر ایک ارب 35 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، اگلے سال پی ایس ایل کے میچ پشاور میں کرائے جائیں گے، کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کوچز بھرتی کر رہے ہیں ۔ یاد رہے ہ مراد خان موبائل ریپیئرنگ کا کام کرتا ہے پچھلے 10 سالوں میں واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے کراٹے میں گولڈ میڈل جیتا۔