پشاور(دی خیبر ٹربیون)32ویں خیبر پختونخواسنوکر چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،سنوکر کے مایہ نازاور نوجوان کھلاڑی محمد سلیم نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،انہوں نے پانچ مرتبہ چمپئن رہنے والے رامبیل گل کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔اختامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں اور56ہزار روپے تقسیم کئے۔اس موقع پر صوبائی سنوکر ایسوی سی ایشن کے صدراور اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ بھی موجود تھے۔خیبر پختونخواسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ 32ویں خیبر پختونخواسنوکر چمپئن شپ میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 64کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی اس چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کرکے خودمنوایااور اس طرح سیمی فائنل مراحل میں دفاعی چمپئن رامبیل گل اور محمد نعیم نے مدمقابل کھلاڑیوں کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،
فائنل میچ میں محمد نعیم نے دفاعی چمپئن اور پانچ مرتبہ فاتح رہنے والے کھلاڑی رامبیل گل کو ہراکر چمپئن ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ختامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں اوران میں 56ہزار روپے تقسیم کئے۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئیصوبائی سنوکر ایسوی سی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ نے کہاکہ اس چمپئن شپ میں پشاور،ہزارہ،مردان،کوہاٹ اور سوات سمیت دیگر ڈویژن سے ای بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں کی شرکت نے اس ایونٹ کو کامیاب بنادیااور اس ایونٹ میں سینئر کیساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے زیرا ہتمام منعقدہ نیشنل سنوکر چمپئن شپ میں ٹاپ 8کھلاڑی حصہ لیں گے،اور انشاء اللہ ہمارے یہی کھلاڑی نیشنل چمپئن شپ میں بھی اسی طرح کاکردگی دکھاکر خیبر پختونخواکیلئے میڈلزجیت کر لائیں گے۔