پشاور(دی خیبر ٹربیون)وزارت کھیل اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر21 گیمز کے سلسلے میں ڈی آئی خان اور نارتھ وزیرستان میں ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم میں گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت تھے جبکہ ان کے ہمراہ اے سی ڈیرہ سلمان محسن‘آر ایس او ڈیرہ رضی اللہ بیٹنی‘ڈی ایس او ٹانک آصف گنڈاپور‘ڈی ایس او ساؤتھ وزیرستان تاج محمد وزیر‘چیف کوچ شفقت اللہ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اللہ‘یوسف خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجود تھے‘
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انڈر21 گیمز نوجوانوں کے لئے آگے آنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوں گے کھلاڑیوں کے لئے یہ اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہے امید ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کھلاڑی ان گیمز میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں گے اور یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں بھی کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں
ڈی ایس او نوشہرہ اور ٹرافی و لوگو کمیٹی کے جمشید بلوچ نے بتایا کہ انڈر21 گیمز کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول سے سپورٹس کو ترقی دینے کی کوشش ہے اس میں کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے۔اس سے قبل قبائلی اضلاع نارتھ وزیرستان میں بھی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان عبدالناصرمہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز وزیر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔