پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبر پختونخواانڈر21 گیمز کے سلسلے میں ضلع پشاور کے تحصیل کے مقابلوں کیلئے ٹرائلز کا اغاز ہوگیا، پشاور سپورٹس کمپلکس میں منعقدہ ٹرائلز میں تین ہزارسے ذائد کھلاڑیوں نے چھ مختلف گیمز میں حصہ لیا، مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر پشاور اشفاق نے فٹ بال کو کک لگا کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سکوش لیجنڈ قمرزمان،ڈائریکٹر اپریشن ثقلین،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاللہ اسٹنٹ کمشنر احتشام الحق، اسسٹنٹ کمشنر مس مینہ ظاہر،پی ٹی آئی کی ضلی رہنماء کلثوم کنڈی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور انور کمال برقی سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے،تٖفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت کھیل اور ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 گیمز کے سلسلے میں انٹر تحصیل کے مقابلوں کیلئے ضلع پشاور کے چھ تحصیلوں کے تین ہزار سے ذائد کھلاڑیوں نے اندراج کیا، ٹرائلزچھ گیمز جس میں اتھلٹکس،فٹ بال،کباڈی،رسہ کشی،والی بال اور بیڈمنٹن شامل ہے میں لئے جارہیں ہیں،
مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اشفاق نے کہا کہ انڈر 21 گیمز کا انعقاد اور اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند بات ہے اسطرح ایونٹس کے انعقاد سے مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھ جاتا ہے،اسطرح کے مقابلوں سے یہ بچے اگے جا کر ملک اور قوم کا نام روشن کر تے ہیں،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور انور کمال برقی نے کہا کہ پشاور کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرائلز کیلئے اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑی آئے ہیں جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کے ٹرائلز شفاف ہوں گے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی کیونکہ شفاف ٹرائلز سے ہی ٹیلنٹ سامنے اتا ہے جو اگے جا کر صوبے اور ملک کی نمائندگی کرتا ہے، دو روزہ ٹرائلز میں اییھلٹکس کے ٹرائلز حبیب آفریدی کے زیر نگرانی،والی بال کی ٹرائلزخالد وقار چمکنی،رسہ کشی تاج محمد،بیڈمنٹن کی امجدخان، کبڈی ارباب نصیر اور سلطان بری جبکہ فٹ بال کی ٹرائلز شکور احمد،فیصل جاوید اور ہدایت کے نگرانی میں لئے جارہیں ہیں ان ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کی انٹر تحصیل کے مقابلوں کیلئے پانچ ٹیمیں بنے گی جن کے مقابلیں فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔