وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شام کو میڈیا پر آکر عمران خان کو کچھ بھی کہو، عزت دینے والا اللہ ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارنے سے ڈرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھتا، انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ تجربات سے ڈرتے ہیں، وہ اس لیے ڈرتے ہیں کہ فیل ہوئے تو لوگ کیا کہیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ آزاد انسان اپنے راستے خود چنتا ہے، سب سے بڑا ظلم ذہنی غلامی ہے، آزاد ذہن بڑے کام کرتا ہے اور وہی آگے بڑھتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جدوجہد ختم ہو تو زندگی نیچے چلی جاتی ہے ، جسم سے زیادہ بڑی ذہنی غلامی ہے۔
انہوں نے اپنا کرکٹ کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک میچ سیریز ہونے سے پہلے ہی کہا گیا کہ (انگلش ٹیم) انگریز کو نہیں ہرا سکتے، ہم اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، انشاء اللہ پاکستان اس پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔