پشاور(دی خیبر ٹربیون)صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ خیبر پختونخوا انڈر21گیمزکے سلسلے میں منعقدہ انٹردسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میں بنوں کے کھلاڑیوں نے شاندار پر فارمنس دکھاکر مدمقابل صوابی کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعدشکست دیدی،اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری دلانے کیلئے سخت حملے کردیئے،لیکن آخر کامیابی بنوں ڈسٹرکٹ کو نصیب ہوئی،بنوں کے کھلاڑیوں جن میں مہران اللہ اور اشفاق نے بہترین صلاحیتوں کا ماظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا،جبکہ صوابی کی جانب سے جونیئر کھلاڑیوں ابوبکر اور عماد نے جس قدر کھیل پیش کیاسب کو حیران کردیااور ثابت کیاکہ اگر مستقبل میں انہیں مواقع دیئے تو انشاء اللہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پرصوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔اس سے قبل کھیلے گئے،اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنوں نے کی ٹیم نے لکی مروت کو ایک سخت مقابلے کے بعد 35-28سکور سے ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میزبان پشاور ڈسٹرکٹ کو ایک آسان اور یکطرفہ میچ میں 31-18پوائنٹس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
۔قیوم سٹیڈیم میں واقع معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی میں خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقدہ ان مقابلوں میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹیموں نے بھر پور شرکت کی،ان مقابلوں کے تمام میچزکے دیکھنے کیلئے بڑی تعدادمیں تماشائی موجودرہے،جنہوں نے دو نوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی پر داددیتے رہے۔میچ میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اورانٹر نیشنل کوالیفائڈ ریفری جنہوں نے مختلف ممالک میں منعقدہ مقابلوں اور حال ہی لاہور میں کھیلے جانیوالے کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے والے سید سلطان بری نے نبھائے اور اسکے ساتھ گل عبجب نے ریفری رہے،جبکہ سکوررارباب اصغر تھے۔ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور صوبائی ڈائریکٹر سپورٹس اپریشن سید ثقلین شاہ تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں وکیش انعامات دیئے۔انکے ہمراصوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر احمد،صوبائی ووزشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی،صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات،کھلاڑی اور تماشائی بھی موجود تھے
۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے گیمز کے انعقادکو خوش آئند قراردیااور کہاکہ گولڈ اور سلور میڈلز کیساتھ ساتھ براؤنزمیڈلسٹ کھلاڑیوں کو بھی کیش انعاامات سے نوازناچاہئے کیونکہ مقابلوں میں براؤنزمیڈل جیتنابھی بڑاکارنامہ ہوتاہے،یقیناًکیش انعام دے محروم رہنے سے براؤنزمیڈلسٹ کھلاڑیوں کو مایوسی ہوئی ہوگی،امید ہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹرانکے اس تجویز غور کرینگے،انکاکہناتھاکہ کھلاڑی ہمارافخر ہے ہمیں انہیں ہر قسم بنیادی سہولیات اور سپورٹ مہیاکرناچاہئے جوکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ہر صوبائی،قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلزکی حوصلہ آفزائی کررہی ہے اور انشاء اللہ ورلڈکپ میں مختلف میچزاور خصوصاًورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سنٹرل ریفری کے فرائض بخوبی انجام دینے سید سلطان شاہ بری کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب منعقد کیاجائیگا،جس میں محکمہ کھیل کے حکام سمیت صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں کو بھی مدعوکیاجائیگا۔