پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد میں کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر پنچے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ پائیدار امن و استحکام کے حصول تک جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ کرنل مجیب الرحمان نے ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔