پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز پشاور میں ہوگیا ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ اور ڈائریکٹریس سپورٹس مس رشیدہ غزنوی نے باقاعدہ طور پر ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ان ٹرائلز میں پہلے مرحلے میں پینتیس اضلاع میں سے کامیاب ہونیوالے 1507 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں
ان میں بوائز اور گرلز شامل ہیں بوائز ایتھلیٹکس‘فٹبال‘ٹیبل ٹینس‘بیڈمنٹن‘والی بال‘ہاکی اور سکواش جبکہ گرلز ایتلھیٹکس‘بیڈمنٹن‘ٹیبل ٹینس اور والی بال میں ٹرائلز دے رہی ہیں ان میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑی پندرہ روزہ کیمپ میں شرکت کریں گے اور پھر اس کے بعد نیشنل جونیئر اور نیشنل سینئر چمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کریں گے ان کھیلوں کے قومی مقابلے بھی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام منعقد کئے جائیں گے‘دوسرے مرحلے کو تین روز میں مکمل کیا جئاے گا جس کے بعد فائنل ٹیموں کا انتخاب کیا جائیگا‘
مینز سلیکشن کمیٹی کے کوچ شفقت اللہ‘سید جعفر شاہ‘ندیم خان‘حیات اللہ‘طاہر اقبال‘محمد وسیم‘صفی اللہ‘یاسراسلام‘یاسر احمد‘واصف‘عامر اقبال‘عالمزیب جبکہ ویمنز سلیکشن کمیٹی میں بشریٰ‘آمنہ‘فاطمہ‘سائرہ نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔