وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مفاد پرستوں کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔