پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مینز و ویمنز انٹرنیشنل سیٹلائٹ سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روزپشاورمیں شروع ہوگئی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احسان اللہ خان’سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان’چیف آرگنائزر منور زمان’سابق چیمپئن محب اللہ خان’پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ و پریذیڈنٹ گولڈ میڈلسٹ اطلس خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میںخواتین کے مقابلوں میں آمنہ فیاض نے نورینہ شمس کے کلاف گیارہ تین گیارہ اور گیارہ صفر ‘روشنا محبوب نے کومل خان کے خلاف پانچ گیارہ’چودہ بارہ ‘گیارہ آٹھ ‘سات دس اور پانچ گیارہ’نورالہدیٰ نے آمنہ شہباز کے خلاف تیرہ گیارہ ‘گیارہ چار اور گیارہ سات’زینب خان نے مقدس اشرف کے خلاف گیارہ نو ‘آٹھ گیارہ ‘دو گیارہ ‘بارہ دس اور گیارہ چھ ‘زینب خان نے مقدس اشرف کے خلاف گیارہ نو ‘آٹھ گیارہ ‘دو گیارہ ‘بارہ دس اور گیارہ ‘صائمہ شوکت نے حراء عقیل کے خلاف گیارہ تین ‘گیارہ تین اور گیارہ سے کامیابی حاصل کی ‘چھٹے میچ میں فہمینہ عاصم نے نمرہ عقیل کے خلاف نو گیارہ ‘گیارہ چھ ‘گیارہ سات اور تیرہ گیارہ’نورالعین اعجاز نے کائنات خان کے کلاف گیارہ آٹھ ‘گیارہ نو اور گیارہ آٹھ’فائزہ صفدر نے ثناء بہدار کے خلاف آٹھ گیارہ ‘تین گیارہ اور چھ گیارہ سے کامیابی اپنے نام کی ‘مینز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میںفرحان زمان نے سلمان سلیم کے خلاف بارہ دس ‘گیارہ سات اور گیارہ آٹھ ‘ایم بلال نے اسد اللہ کے خلاف تیرہ گیارہ ‘نو گیارہ’تین گیارہ اور گیارہ نو ‘نور زمان نے حسیب تاج کے خلاف گیارہ سات’گیارہ چھ اور گیارہ سات ‘ظاہر شاہ نے عبدالقادر کے خلاف چار گیارہ ‘چھ گیارہ اور نو گیارہ ‘وقاص محبوب نے فرحان ہاشم کے خلاف گیارہ نو ‘ پانچ گیارہ ‘پانچ گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی’ناصر اقبال نے بلال ذاکر کے خلاف گیارہ دو ‘گیارہ دو اور گیارہ چار’ذیشان زیب نے نوید رحمان کے خلاف پانچ گیارہ ‘دو گیارہ اور دو گیارہ’ دانش اطلس خان نے فیضان خان کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ تین اور گیارہ پانچ سے کامیابی اپنے نام کی’
مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان نے ایک ہزار ڈالر انعام والی چیمپئن شپ میں اپنی طرف سے ایک ہزار ڈالر مزید انعامی رقم شامل کرنے کا اعلان کیا اس طرح اب اس چیمپئن شپ کی انعامی رقم دو ہزار ڈالرہوگئی ہے’جنید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ‘ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان ‘محب اللہ خان سمیت دیگر کوالیفائیڈ کوچز اور لیجنڈز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آ نا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پینتیس ڈسٹرکٹس میں سکواش کورٹس تعمیر کئے جارہے ہیں اس میں صرف پشاور میں بیس سکواش کورٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان ‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ایک مربوط پلان کے تحت آگے جارہے ہیں انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کی گرومنگ ہے اور اسی طرح تمام کھیلوں میں بہترین کھلاڑی تیار کئے جائیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔