ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میرا ڈونا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عظیم فٹ بالر 60 برس کی عمر چل بسے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے ملازمین میں شامل ایک رکن کا کہنا تھا کہ میرا ڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں ان کی برین سرجری بھی ہوئی تھی۔
ارجنٹینا کے میڈیا اور مقامی کلب کے سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میرا ڈونا کو بیونس آئرس کے مضافات میں اپنے گھر میں موجود تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑا۔
ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے میرا ڈونا کے انتقال پر ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے نے بھی میراڈونا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کے نمائندے کو اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘ایک دن میں ایک ساتھ مل کر ایک گیند کو کک ماریں گے’۔
خیال رہے کہ میرا ڈونا کو برازیل کے پیلے کے ساتھ فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
میرا ڈونا نے اپنی قیادت میں ارجنٹینا کو 1986 میں ورلڈ کپ دلا کر اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بنایا تھا۔