پشاور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سی ہاکی ٹیم نے ایک بہترین وشاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخواہاکی ٹیم کوکودوکے مقابلے میںچارگولوںسیشکست دیکر انڈر16نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے فائنل معرکہ آج پنجاب سی اور پنجاب اے کے مابین کل 10 دسمبر بروز جمعرات لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں کھیلاجائے گا۔گذشتہ روزکھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سعید خان ،صدرسید ظاہرشاہ، اولمپیئن رحیم خان ،سیکرٹری ہدایت اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
پنجاب سی اورخیبرپختونخواکی ہاکی ٹیموں کے مابین د وسراسیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شانداراورعمدہ کھیل پیش کیاتاہم پنجاب کی ٹیم کاکھیل زبردست ونمایاںرہا۔پہلے کو آرٹرفائنل میںکے پی کی جانب سعد اللہ نے پانچویںمنٹ گول کرکے اپنی ٹیم کوایک گول کی سبقت دلادی تاہم دوسرے کوآرٹرمیں پنجاب کے جانب سے حمزہ فیض نے گول کرکے کے مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا پنجا ب کی جانب سے تیسراگول حسن امین نے سکورکرکے مقابلہ تین ایک کردیا تاہم کے پی کی جانب سے عثمان نے گول کرکے مقابلہ تین دو کردیاکھیل کے اخری لمحات مین کے پی کی ٹیم نے کافی زورلگایاتاہم مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھایاجاسکاتاہم پنجاب کی جانب سے حمزہ فیض نے اپنی ٹیم کی جانب سے چوتھاگول کرکے اپنی فتح یقینی بنادی ۔
مقررہ وقت پرمیچ کاسکور چاردورہا۔اج فائنل پنجاب کی دوٹیموںکے درمیان دودوبجے کھیلاجائیگا اس موقع پرگورنرخیبر پختونخواشاہ فرمان مہمان خصوصی ہونگے۔